Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یوکرینی ہم منصب کا رابطہ، دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل کی ملاقات

دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین، روس بحران کا جائزہ لیا۔( فوٹو: ایکس وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو یوکرین کے ہم منصب آندری سیبیہا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یوکرینی ہم منصب کو عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی اور فرائض میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، یوکرین، روس بحران اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔

 دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے تعاون بڑھانے کے مواقع  پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے اتوار کو ریاض میں دولت مشترکہ ک سیکریٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران تعاون بڑھانے کے مواقع  اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: