Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بک فیئر میں ایک ملین وزیٹرز، 28 ملین ریال کی فروخت

 بک فیئر میں 800 پویلین قائم کیے گئے تھے (فوٹو: ایکس اکاونٹ ریاض بک فیئر)
دس روزہ ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 میں کتابوں کے شائقین اور ہرعمر کے گروپ کے ایک ملین افراد نے وزٹ کیا۔
کنگ سعودی یونیورسٹی کیمپس میں ایونٹ کے منتظم لٹریچر پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او ٹاکٹر محمد علوان کا کہنا ہے’ بک فیئر میں فروخت 28 ملین ریال سے تجاوز کرگئی ہے‘۔
بک فیئر 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہنے والے بک فیئر میں 30 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار سے زیادہ سعودی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاوسز اوراداروں نے شرکت کی۔
 بک فیئر میں 800 پویلین قائم کیے گئے تھے۔ ’کیمل ائیر‘ 2024 کے حوالے سے خصوصی پویلین قائم تھا جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر وغیرہ رکھی گئی تھیں۔
کنگ عبدالعزیز لائبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا جن میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔
بچوں کی دلچسپی کےلیے بھی خصوصی اہتمام تھا، جہاں ہرعمر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں موجود تھیں۔
اس سال ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کی سب سے منفرد چیز مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس  رہے جو مختلف زبانوں میں وہاں آنے والوں کی رہنمائی کررہے تھے۔
واضح رہے ریاض بک فیئر ایک ثقافتی پلیٹ فارم ہے جو مقامی اور بین الاقوامی ادب، اشاعت اور مترجمین کی علمی کاوشوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرتا ہے۔

شیئر: