Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بک فیئر میں چینی پویلین میں خاص کیا؟

چین کی جانب سے عربی ترجمے والی کتب کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔( فوٹو: ایکس)
ریاض میں جاری انٹرنیشنل بک فیئر میں جمہوریہ چین کی جانب سے چینی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے والی عربی ترجمے کی کتب خصوصی طور پر رکھی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں جاری بک فیئر میں جہاں عرب ممالک کے ناشران دلچسپی لے رہے ہیں وہاں غیرعرب ممالک کی جانب سے بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
چین کی قدیم ترین تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی طورپر چینی ناشران کی جانب سے عربی ترجمے والی کتب کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
بک فیئر میں چینی پویلین کے حوالے سے ’بیت الحکمہ ‘ گروپ کے ایڈیٹرانچیف عمر معیث کا کہنا تھا ’بک فیئر میں چین کی شرکت سے وہ تاثر غلط ثابت ہو رہا ہے کہ یہ ملک صرف صنعتی ہے‘۔
’ریاض بک فیئر میں شرکت کرنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چین انتہائی قدیم تہذیب و ثقافت کا حامل ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’گزشتہ 20 برسوں میں چین نے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے چینی لٹریچر کا عربی میں ترجمہ کیا جو نہ صرف تاریخ ، ثقافت، ادب پرمشتمل ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بہت کچھ شامل ہے۔
علاوہ ازیں مملکت میں چین کے سفیر نے بدھ کو ریاض بک فیئر کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں موجود کتب میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

شیئر: