Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان ٹیسٹ: کھانے کا وقفہ، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی نصف سینچریاں

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی صائم ایوب ہیں جو 4 کے انفرادی سکور پر گس ایٹکنسن کی وکٹ بنے۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں جاری میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 61 اور عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی صائم ایوب ہیں جو 4 کے انفرادی سکور پر گس ایٹکنسن کی وکٹ بنے۔ 
ٹاس جیتنے کے بعد شان مسعود کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ٹیم میں دو سپنرز اور تین فاسٹ بولرز ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔‘
دوسری جانب انگلش کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔‘
اس سے قبل گزشتہ روز تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان سٹیڈیم میں ہوئی۔
ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کیا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

شیئر: