Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات لبنانی عوام کے لیے مزید 6 امدادی طیارے روانہ کرے گا

امداد 100 ملین امریکی ڈالر کے امدادی پیکیج کے علاوہ ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنانی عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیے مزید چھ اضافی پروازیں روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق یہ امداد 100 ملین امریکی ڈالر کے امدادی پیکیج کے علاوہ ہے۔
یہ  اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنانی عوام کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے درمیان انسانی امداد کو فروغ دینے اور ضروری سامان کی فراہمی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز امارات نے لبنانی عوام کی سپورٹ کے لیے 205 ٹن طبی، امدادی، خوراک اور شیلٹرز سے لدے چھ طیارے بھیجے تھے۔
یہ اقدام لبنانی عوام کو فوری امداد کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امارات کی مستقل کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
 لبنانی عوام کی سپورٹ کے لیے قومی سطح پر ’متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘ کے عنوان سے مہم بھی شروع کی گئی۔ یہ مہم منگل 8 اکتوبر سے پیر 21 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں امارتی شہریوں اور تنظیموں کے ساتھ سرکاری اور نجی ادارے بھی حصہ لیں گے۔

شیئر: