Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ گوا کے پرفضا مقام پر اجے دیوگن اور کاجول کے گھر میں رات کیسے گزار سکتے ہیں؟

اجے دیوگن اور کاجل کا یہ لگژری گھر گوا میں واقع ہے (فائل فوٹو: بکنگ ڈاٹ کم)
بالی وُڈ کی معروف شوبز جوڑی کاجول اور اجے دیوگن انڈیا کی ریاست گوا میں ایک خوبصورت اور پُرآسائش گھر کی مالک ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اس لگژری کوٹھی کو اس جوڑی کی جانب سے ’ایترنا‘ کا نام دیا گیا ہے۔
شوبز ستاروں کے اس گھر کے بارے میں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ آپ بھی اس میں رات گزار سکتے ہیں۔
اس شاندار اور آسائشوں سے بھرپور گھر میں جوڑے کا زیادہ تر ان دنوں میں آنا ہوتا ہے جب وہ ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں۔
اس عمارت میں پانچ لگژری بیڈ رومز اور ایک پرائیویٹ سوئمنگ پول ہے جس سے علاقے کا جمالیاتی نظارہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔
گھر کا مین بیڈ روم یعنی مرکزی کمرے کا دروازہ ایک شاندار پرائیویٹ باغیچے میں کھلتا ہے اور اطلاعات کے مطابق کاجول اور اجے دیوگن زیادہ تر اسی کمرے میں ٹھہرتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Voompla (@voompla)

اس باغیچے میں پانی کا ایک فوارہ بھی نصب کیا گیا ہے۔
’ایترنا ولے‘ کے اندرونی حصے میں مختلف دیواروں اور راہداریوں میں جوڑے کی تصاویر نصب کی گئی ہیں۔
کاجول اور اجے دیوگن نے گھر میں اپنی پسند کے فن پارے اور آرائشی ایشیا سے بھی سجاوٹ کر رکھی ہے۔
پرتگالی طرز میں تعمیر کیے گئے اس گھر میں تمام تر آسائشیں اور سہولیات دستیاب ہیں۔
ولا کے پہلے فلور میں ڈائنگ روم، لیونگ روم، پرائیویٹ پُول اور دو بیڈ رومز ہیں۔
جبکہ ولے کے دوسرے فلور میں تین بیڈ روم اور ایک آبشار والی دیوار ہے۔ گھر کی تمام تر تفصیلات حال ہی میں ’کرلی ٹیلز‘ نامی یوٹیوب شو میں بیان کی گئی ہیں۔
اس گھر میں تقریباً ایک صدی پرانا ایک کنواں بھی ہے جسے کی مرمت کر کے دوبارہ کارآمد بنایا گیا ہے۔
ولے میں پانچ باتھ رومز اور گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہ بھی دستیاب ہے۔
اس ولے میں آپ بھی رات گزار سکتے ہیں اور اس کی شاندار، پُرآسائش اور لگژری سہولیات سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔
کاجول اور اجے دیوگن کے اس شاندار ولے کا انتظام تاج گروپ کے پاس ہے اور ایک رات کے 50 ہزار انڈین روپے کے حساب سے آپ اسے کرائے پر لے سکتے ہیں۔

شیئر: