’شیطان‘ کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جن کے گھر میں ایک پراسرار اجنبی شخص (آر مادھون) فون چارج کرنے کے بہانے گھس آتا ہے اور پھر اُن کی بیٹی کے دماغ پر اپنا سحر طاری کرتے ہوئے اسے اپنی طاقت میں جکڑ لیتا ہے۔
اس فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اپنی بیٹی کو آر مادھون کے کردار سے بچاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم سحر کی یہ صورتحال بدترین ہوتی چلی جاتی ہے۔
اجے دیوگن کی اس فلم کو ممکنہ طور پر گجراتی فلم ’وَش‘ کا ہندی ریمیک قرار دیا جا رہا ہے۔
گجراتی فلم وَش میں بھی جانکی بودی والا مرکزی کاسٹ میں شامل تھیں جو اِس فلم کے ہندی ریمیک (شیطان) میں بھی وہی کردار نبھائیں گی۔
وکاس باہل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 8 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
خیال رہے کہ اس فلم سے قبل اجے دیوگن کو آخری مرتبہ فلم ’بھولا‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔