بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 16 سال بعد اپنی اہلیہ سے پھر شادی کر لی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ کوئی سالگرہ قسم کی شادی نہیں تھی بلکہ ایک مکمل شادی کے طور پر اس کو منایا گیا اور مندر میں جا کر باقاعدہ سات پھیرے بھی لیے گئے۔
اس وقت جوڑے کے پھیروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ دونوں کو مبارک دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’پیارا ڈان‘، سنجے دت فلم ہیرا پھیری 3 میں نظر آئیں گےNode ID: 750621
-
سنجے دت بھی وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ کے دیوانےNode ID: 832771
ویڈیو میں سنجے دت کو زعفرانی رنگ کے دھوتی کرتا میں دیکھا جا سکتا ہے اور ماتھے پر تلک بھی لگا رکھا ہے۔
منیاتا دت ان کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے روایتی سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔
اس کے بعد دولہا دلہن سات پھیرے مکمل کرتے ہیں اور اس دوران پنڈت کو شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
#WATCH | 65 साल के संजय दत्त एक बार फिर दूल्हे राजा बन गए हैं! एक्टर ने अपनी ही तीसरी पत्नी से फिर से शादी कर ली है। जिसमें दोनों का सिंपल-सा अंदाज सबका ध्यान अपनी ओर खींच ले गया। मान्यता ने जब से ये तस्वीरें शेयर की हैं।@duttsanjay #manyataDutt #Jantantratv pic.twitter.com/qTT4L3G0pb
— Jantantra Tv (@JantantraTv) October 9, 2024