Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون جو ایپ ٹیکسی سے ماہانہ 12 ہزار ریال کما رہی ہیں

روزانہ چار سے 5 گھنٹے اس کام کے لیے مخصوص کیے ہیں (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی خاتون سارہ جو ایپ ٹیکسی سروس سے منسلک ہیں کا کہنا ہے کہ ’ایپ ٹیکسی چلا کر ماہانہ 12 ہزار ریال تک آمدنی ہوجاتی ہے جبکہ ڈیوٹی کا بھی وقت مقرر نہیں‘۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون کا کہنا تھا ’ کافی عرصہ سے بے روزگار تھی جبکہ گھریلو اخراجات بھی بڑھ رہے تھی انہیں پورا کرنے کے لیے ایک سہیلی سے بات کی جس نے ایپلیکشن ٹیکسی سروس کا مشورہ دیا‘۔
ان کا کہنا تھا’ ڈرائیونگ سیکھی ہوئی تھی اس لیے لائسنس حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی‘۔
یومیہ کام کے دورانیہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ’ روزانہ چار سے 5 گھنٹے اس کام کے لیے مخصوص کیے ہیں جن سے یومیہ 400 سے پانچ سوریال آمدنی ہوجاتی ہے‘۔
سارہ کا کہنا تھا’ وہ خواتین جو مرد ڈرائیوروں کے ساتھ نہیں جانا چاہتی ان کےلیے میری ٹیکسی سروس مثالی ہے اسی لیے وہ خواتین مجھے ترجیح دیتی ہیں جس سے ہم دونوں کو فائدہ ہوتا ہے‘۔
دریں اثنا ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مملکت میں ایپ ٹیکسی سروس میں رجسٹرڈ فعال مرد وخواتین کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار ہے، جس سے یہ بات واضح ہے اضافی آمدنی حاصل کرنے کےلیے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔

شیئر: