Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کے لیے امداد کی فراہمی، سعودی عرب نے ’ایئر بِرج‘ قائم کر دیا

ایک سعودی امدادی طیارہ بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے اتوار کو لبنان میں طبی امداد اور خوراک کی ترسیل کے لیے ’ایئر برِج‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں لبنان میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 40 ٹن سے زیادہ کا امدادی سامان تھا۔
ریسکیو آپریشنز کے لیے ایک سعودی امدادی طیارہ بھی امدادی ٹیم کے ہمراہ ہے۔
23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان میں شدید فضائی کارروائی شروع کی ہے جس میں لبنان میں موجود حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 1150 سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

شیئر: