Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے مزید 37 ٹن امدادی سامان لبنان بھیج دیا

امارات کی جانب سے روانہ کیے جانے والا یہ نواں طیارہ ہے۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے لبنانی عوام کی سپورٹ کے لیے ایک اور امدادی طیارہ روانہ کیا ہے۔
وام کے مطابق طیارے پر خواتین اور بچوں کے لیے 37 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔ امارات کی جانب سے روانہ کیے جانے والا یہ نواں طیارہ ہے۔
 مہم کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 375 ٹن خوراک، طبی سامان، شیلٹز اور بچوں کی ضروریات کی اشیا بھیجی جا چکی ہیں۔
 امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 یہ اقدام امارات کی لبنان کو اس کے موجودہ چیلنجوں میں کی سپورٹ کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
 
علاوہ ازیں امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹیوز لبنان کو فوری طور پر غذائی امداد بھیج رہا ہے۔
یہ امداد جاری انسانی بحران اور تنازعات سے متاثر ہونے والے ڈھائی لاکھ افراد تک پہنچے گی اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے تقسیم کی جائے گی۔

شیئر: