سعودائزیشن کےقانون کی خلاف ورزی، انشورنس کمپنی کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
پالیسی سیلز کے شعبے میں سعودی شہریوں کو ملازمت دینا ضروری ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی انشورنس کوآپریٹوکونسل نے سعودائزیشن کےقانون کی خلاف ورزی پرالیمامہ انشورنس کمپنی کا لائسنس معطل کرنے کی فیصلہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انشورنس کمپنی قانون کی شق نمبر 19 کے مطابق انشورنس پالیسی سیلز کے شعبے میں سعودی شہریوں کو ملازمت دینا ضروری ہے۔
کمپنی کی جانب سے غیرملکی کارکنوں کو سعودیوں کی جگہ ملازمت دی گئی تھی جس پر کمپنی کے خلاف کاررواوی عمل میں لائی گئی۔
کونسل کا مزید کہنا ہے ’کمپنی پر عائد کی جانے والی پابندی سے انشورنس پالیسیز متاثر نہیں ہوں گی تاکہ اس سے صارفین کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو‘۔
کمپنی کو خلاف ورزی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے خلاف ورزی درست کرنے تک کمپنی سیز رہے گی۔
کونسل کا مزید کہنا ہے’ جن لوگوں یا اداروں کے کمپنی کے ذمہ کچھ ہے وہ متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں اور تین دن کے اندر وہاں سے جواب نہ آنے کی صورت میں کوآپریٹیو انشورنس اتھارٹی کے کسٹمر کیئر سے رجوع کریں‘۔