سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو برسلز میں یورپی، خلیجی سمٹ کے موقع پر فرانس کے صدرایمانوئل میکخواں، یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین اور یونانی اور ہسپانوی وزرائےاعظم نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق برسلز میں ہونے والی یورپی خلیجی سمٹ میں یورپ اور خلیجی ریاست کے کئی رہنما شریک ہیں۔
جی سی سی اور یورپی یونین کے رہنما سربراہی اجلاس کے دوران علاقائی استحکام، تجارت اور عوامی تعاون پر بات کریں گے۔