سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو برسلز میں یورپی، خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
الاخباریہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمٹ میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
سربراہی اجلاس کا مقصد مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے یورپی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈرلین نے ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔
سمو #ولي_العهد يرأس وفد المملكة في القمة الخليجية الأوروبية المنعقدة في العاصمة البلجيكية بروكسل. #القمة_الخليجية_الأوروبية#واس pic.twitter.com/Ad9e5UxuYT
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 16, 2024
27 ملکوں پر مشتمل یورپی یونین، خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے جی سی سی ممالک میں سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے چارلس مشیل نے جی سی سی ملکوں کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کےلیے یورپی یونین کی آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ’ 1989 میں باضابطہ تعلقات کے آغاز کے بعد سربراہان مملکت اور حکومت کی سطح پر پہلا سربراہی اجلاس اتحاد اور امید کا ایک پیغام تھا‘۔
#صور_واس #القمة_الخليجية_الأوروبية pic.twitter.com/divufs1JF7
— واس الأخبار الملكية (@spagov) October 16, 2024