Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرحدی محافظوں نے مکہ ریجن میں تین شہریوں کو بچا لیا

ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی ( فوٹو: عاجل نیوز)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے 3 شہریوں کو بچا لیا جن کی کشتی سمندر میں خراب ہو گئی تھی۔
عاجل نیوز کے مطابق سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔

شیئر: