Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرحدی محافظوں نے تبوک ریجن میں بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا

بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا، اب اس کی صحت مستحکم ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کےاملج گورنریٹ میں سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
اخبار24 کے مطابق ’ بچے کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا گیا، اب اس کی صحت مستحکم ہے‘۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر زور دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ مخصوص مقامات پر تیراکی کے دوران بچوں کی نگرانی کی جائے‘۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جائے۔

شیئر: