سعودی عرب کی قومی ثقافتی کمیٹی نے چینی ہیریٹیج اتھارٹی کے ساتھ مکہ کے علاقے اللیث کمشنری میں آثار قدیمہ کی دریافت کے حوالے سے 5 سالہ معاہدہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق معاہدے کا مقصد مملکت میں آثار قدیمہ کی دریافت کے عمل کو مزید وسعت اور اس حوالے سے معروف یونیورسٹیوں اور قومی مراکز برائے سائنس و تحقیق کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے مابین تعاون اور سائٹس کا سروے کرنا شامل ہے جبکہ زیر آب بھی آثار قدیمہ کی تلاش کا عمل اس کا حصہ ہے۔
قومی ورثے کی اتھارٹی مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی و ثقافتی آثار کی تلاش کا کام کرے گی۔