Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور اردن کے فرمانروا کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ریاض کے قصر الیمامہ میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
عرب اور اسلامی سطح پر متعدد امور، مشرق وسطی کی صورتحال خصوصا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں سمیت خطے کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے فلسطین اور لبنان کے عوام کےلیے امداد کی مسلسل فراہمی ساتھ  بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور کابینہ کے دیگر ارکان موجود تھے۔
قبل ازیں اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم ریاض پہنچے تو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
 وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن، اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر العتیبی اور ریاض میں اردن کے سفیر ہیثم أبو الفول بھی موجود تھے۔
شاہ عبد اللہ ثانی کے وفد میں وزیر خارجہ ایمن الصفدی، شاہی دفتر کے سربراہ انجینئر علا البطاینہ اور ولی عہد کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر زید بقاعین شامل ہیں۔

شیئر: