Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات، یوکرینی بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں یوکرین کے صدراتی دفتر کے سربراہ آندرے یرمک سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، روس اور یوکرین بحران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ سعودی عرب اپنی کوششوں میں ’مخلص‘ ہے اور روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ایک اہم مقام ہو گا۔
 پریس کانفرنس میں عرب نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں اگر امن کانفرنس منعقد ہوتی ہے تو وہ اس میں شرکت کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ بات چیت کا موضوع مقام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
 ’اگر سعودی عرب میں اس طرح کا اہتمام کیا جائے اور یہ مقام قبول ہو تو یہ ہمارے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔‘

شیئر: