سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات جائزہ اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے فلسطین اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطین اور لبنان کے عوام کی سپورٹ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دوہفتوں کے دوران لبنان کی صورتحال کے بعد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں کشیدگی روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔