Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ماحول دوست ہائیڈروجن ٹیکسی، آزمائشی مرحلے کا آغاز

اتھارٹی نے عبداللطیف جمیل کمپنی کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کا اعلان کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی ( ٹی جی اے) نے پرائیویٹ ٹیکسی سیکٹر میں ماحول دوست ہائیڈروجن ٹیکسی کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کےلیے ایک اہم سنگ میل اور اتھارٹی کے تیکنیکی ترقی کو اپنانے کے عزم کے مطابق ہے جو شہروں اور ریجنل ایریاز میں معیار زندگی بہتر بناتے ہوئے پائیدار ٹرانسپورٹ کے طریقوں کو فروغ دیتے ہیں۔
اس اقدام کے بنیادی مقاصد میں کاربن کے اخراج میں کمی، روایتی گاڑیوں پر انحصار کم کرنا اور جدید و صاف توانائی کی ٹرانسپورٹیشن آپشن کی طرف منتقلی شامل ہے۔

  ماحول دوست گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دی جارہی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سٹریٹجی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے‘۔
علاوہ ازیں اتھارٹی نے عبداللطیف جمیل  کمپنی کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کا اعلان کیا ہے جس میں  ماحول دوست گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی ہے۔
اس شراکت داری کا مقصد جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں جدت، تحقیق کو فروغ دینا ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا محفوظ اور موثر آپریشنز کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے معیار، مملکت کی اقصادی اور سماجی ترقی کی سپورٹ کےلیے سٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا ہے۔

شیئر: