دبئی میں ماحول دوست ہائیڈروجن بس کا آزمائشی سفر
بس مسافروں سے بھی رائے لی جائے گی۔ (فوٹو دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)
دبئی روڈزاینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( اے آر ٹی) نے دبئی کے کلائمنٹ اور آپریشنل کنڈیشنز میں ماحول دوست ہائیڈروجن بس کے آزمائشی سفر کے لیے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق معاہدے پر آر ٹی اے کی پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد ہاشم بھروزیان اور سویدان ٹریڈنگ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سویدان النابودۃ نے دستخط کیے۔
دبئی کی سڑکوں پر آنے والے دنوں میں ہائیڈروجن بس کے آزمائشی سفر کے تجربات کیے جائیں گے اس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر آر ٹی اے کے احمد ہاشم بھروزیان نے کہا کہ سویدان ٹریڈنگ کمپنی کے ساتھ تعاون سےٹرانسپورٹ کے شعبے میں معیار اور مہارت بڑھے گی۔
انہوں نے کہا یہ بسیں طویل فاصلے کےلیے ہائیڈروجن پر انحصار کرتی ہیں۔اس لیے ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے ایک پائیدار مستقبل کی نمائندگی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائیڈروجن بس چینی کمپنی (ژونگ ٹونگ) کے فیول سیل سسٹم پرچلتی ہیں۔ ہائیڈروجن اپنی منفرد خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور انتہائی ہلکا ہے جبکہ کوئی نقصان دہ ماحولیاتی اخراج پیدا نہیں کرتا۔ اس لیے اسے ماحول دوست کہا جاتا ہے۔
امارات کی سڑکوں پر آزمائشی تجربات کیے جائیں گے۔ امارات میں ہائیڈروجن فراہم کرنے والی کمپنی اینوک کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بس دبئی کے ماحولیاتی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر مربوط رہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں