Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے نجی شعبے میں دوماہ کے دوران ایک لاکھ 23 ہزار ملازمین کا اضافہ

یہ اضافہ لیبر مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کیترقی کو ظاہر کرتا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر میں اگست اور ستمبر 2024 کے دوران ملازمین  ایک لاکھ 23 ہزار 433  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قومی پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اضافہ مملکت کی لیبر مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی مسلسل ترقی کو ظاہر کرتا ہے‘۔
’یہ ملازمتوں میں اضافے اور ممکت میں معاشی استحکام حاصل کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے‘۔
بیان کے مطابق’ پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمین کی تعداد جو اگست میں ایک کروڑ 12 لاکھ 14 ہزار 248 تھی ستمبر میں بڑھ کر ایک کروڑ 13 لاکھ 37 ہزار 681 ہوگئی‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کو بیرون ملک کام کرنے کےحوالے سے دنیا کا دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ مملکت نے امریکہ، برطانیہ اور بیلجیئم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
2013 میں مملکت کی 14 ویں پوزیشن تھی، اب دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
 ایکسپیٹ انسائیڈر سروے کے ورکنگ ایبروڈ انڈیکس میں کیریئر کے امکانات، تنخواہ، ملازمت کے تحفظ، کام اور زندگی کے توازن اور ورک کلچر کی بنیاد پر مملکت کی درجہ بندی کی گئی ۔
 سروے میں بیرون ملک رہنے والے 12.5 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کی رائے اور دیگر سوالات کو 4 زمروں میں تقسیم کر کے جوابات حاصل کیے گئے۔

شیئر: