سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 25 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 725 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.68 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 288.51 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 328.78 ریال، 22 قیراط ایک گرام 301.38 اور18 قیراط 246.59 ریال رہی ہے۔
جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 191.79 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 331,030 ریال میں دستیاب رہا۔