Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ گرنے لگے لیکن نئے زیورات کی خریداری کم

24 قیراط ایک گرام کے نرخوں میں 5 ریال کی کمی ہوئی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی اور شارجہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سونے کے مختلف قیراط فی گرام کی قیمتوں میں 3.75 سے 5 درھم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کا کاروبار کرنے والے تجارتی مراکز اور  شورومز کے مینجرز کا کہنا ہے قیمتوں میں کمی سے سونے کے نئے زیورات کی طلب میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت سونے کے سکے اور بسکٹ کی خریداری کی جارہی ہے۔
گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 316.75 درھم تک بڑھے تھے اس میں 5 درھم فی گرام کی کمی ہوئی جبکہ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 293.25 درھم ہوگئے اس میں 4.75 درھم فی گرام کی کمی ہوئی۔
 21 قیراط کی قیمت 284 درھم رہی اس میں 4 درھم کم ہوئے تھے جبکہ 18 قیراط کے نرخ 247.50 درھم تھے جس میں 3.75 درھم کی کمی  ہوئی تھی۔
 ایک شوروم کے مینجر نے بتایا اس وقت  مارکیٹ میں سونے کی خریداری محدود پیمانے پر ہورہی ہے مگر نئے زیورات کی خریداری بالکل کم ہے جبکہ سونے کے سکے اور بسکٹس کی خرید و فروخت جاری ہے۔
ایک اور جیولری شاپ کے مینجر کا کہنا تھا گزشتہ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے خریداری میں کمی کردی ہے لیکن اب لوگ محدود پیمانے پر اور ضرورت کے تحت سونے کی خریداری کررہے ہیں اسی طرح سے زیادہ قیمتیں ہونے  پر کچھ لوگ سونے کی فروخت میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں
جیولری شوروم کے مینجر نے بتا یا گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی نے خریداروں کو سونے کے نئے زیورات اور دیگر چیزیں محدود پیمانے پر خریدنے کی تحریک دی۔
اسی طرح دبئی آنے والے سیاحوں کے گروپ بھی قیمتیں کم ہونے پر گزشتہ ہفتے خریداری کرتے نظر آئے۔ 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: