فالکن کلب کی نیلامی میں سب سے مہنگا باز چار لاکھ ریال میں فروخت
فالکن کلب کی نیلامی میں سب سے مہنگا باز چار لاکھ ریال میں فروخت
جمعہ 25 اکتوبر 2024 21:19
شاہین فالکن سمیت 7 لاکھ 94 ہزار کے باز فروخت کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملھم میں سعودی فالکن کلب آکشن 2024 کی چھٹی نیلامی میں گزشتہ شب چار باز فروخت ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق نیلامی میں شاہین فالکن چارلاکھ ریال میں فروخت ہوا جو اب تک کا سب سے مہنگا باز ہے۔
شاہین فالکن کی بولی 60 ہزار ریال سے شروع ہوئی۔ دوسری بولی ایک لاکھ ریال تک پہنچ گئی اور زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ چار لاکھ ریال میں یہ بولی ختم ہوئی۔
چھٹی نیلامی میں سب سے مہنگے شاہین فالکن سمیت 7 لاکھ 94 ہزار کے باز فروخت کیے گئے۔
اس نیلامی کا مقصد سعودی عرب میں فالکنز کی نیلامی کو فروغ دینا اور اسے فالکنری کے شوقین افراد کےلیے ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔
خیال رہے فالکن کی نیلامی میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارم بھی شریک ہوتے ہیں۔
فالکن فروخت کرنے کے خواہشمندوں کو کلب کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریدار کو باز کی ملکیت کا سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔