Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں الملواح ریس، فالکنز ساڑھے 7 لاکھ ریال کےلیے مقابلہ کریں گے

45 ممالک کے 400 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فالکنز کلب نے7 سے 12 اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرملھم میں ’الملواح ریس‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایونٹ کا مقصد آئندہ نسلوں کے لیے فالکن ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔
’الملواح ریس‘ میں فالکنز، کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول کے لیے کوالیفائی کرنے کے  لیے کم سے کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ  طے کرنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔
اس سال کی ریس میں ینگ فالکنز یا ’الفرخ‘ کے لیے ایک کیٹگری ہے، جس میں (حر، شاہین، جیر بیور، جیر شاہین، جیر تبع، مثلوث جیر) شامل ہیں۔
 مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ریال تک کے انعامات چھ راؤنڈز میں ہر ایک راؤنڈ میں 18 فاتحین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
پہلی پوزیشن کےلیے 30 ہزار ریال، دوسری پوزیشن کے لیے 25 ہزار اور تیسری پوزیشن کے لیے 20 ہزار ریال تک کے انعامات ہیں جبکہ چوتھے سے دسویں نمبر پر آنے والوں کو 15 ہزار سے 5 ہزار ریال تک کے انعامات ملیں گے۔
سعودی فالکنز کلب کے ترجمان ولید الطویل نے بتایا الملواح ریس سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہٹنگ ایگزیبیشن) کے موقع پر ہوگی۔ 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں 45 ممالک کے 400 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
 ملھم میں 12 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 2 سعودی رائل ریزرو بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے سعودی فالکنز کلب نے سیزن 2024-2025 کے لیے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن، کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کے علاوہ فالکن کلب کپ 2024 جو پہلی بار حفر الباطن گورنریٹ میں ہوگا۔
 اس کے علاوہ العلا فالکن کپ، الملواح ریس اور سعودی فالکنز کلب میں نیلامی شامل ہے۔
اتھارٹی کا مقصد آئندہ نسلوں کے لئے قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں کمیونٹی کی شمولیت پر زور دینا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: