سعودی ہسپتال کی طبی ٹیم کا شکریہ: جورجینا
ہفتہ 26 اکتوبر 2024 14:12
’جورجینا کو نمونیا ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں ہسپتال میں رہنا پڑا‘ ( فوٹو: سبق)
چند دن کے لیے منظر عام سے غائب ہونے والی ماڈل جورجینا نے سوشل میڈیا پر دوبارہ سرگرم ہوتے ہوئےاپنی غیر حاضری کی وجہ بتادی ہے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وہ بیمار پڑگئیں اور چار دن تک سعودی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں
انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ وہ اب گھر آگئی ہیں اور نقاہت کی باقی مدت فیملی کے ساتھ گزار رہی ہیں۔
انہوں نے سعودی میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہسپتال میں تمام ڈاکٹروں، طبی عملے اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‘۔
’انہوں نے سب مل کر ہسپتال میں میرے قیام کو خوشگوار بنایا ہے‘۔