Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: کارخانے میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن تاحال جاری

پشاور کے حیات آباد انڈیسٹریل اسٹیٹ میں ایک کارخانے میں لگی آگ پر قابو پانے کے لے آپریشن جاری ہے۔
اتوار کو ایک بیان میں ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 70 فی صد تک قابو پالیا گیا ہے۔
بلال فیضی نے مزید کہا کہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 25 سے زائد آپریشنل گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 100 سے زاہد اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کارخانے کے اندر کیمیکلز کی وجہ سے آگ پر مشکل سے قابو پایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ آگ پر قابو پا لے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہیں

 
روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا ماتویینکو آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہی ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق توقع ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور پارلیمانی تعلقات میں اہم ثابت ہو گا۔
ویلنٹینا ماتویینکو اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے کے علاوہ کل سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔
اہم مذاکرات اور سٹریٹیجک مصروفیات پر مشتمل یہ دورہ مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم اور صدر کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ پانچ اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
27 اکتوبر 1947 میں کشمیر پر انڈیا کے قبضے کے بعد دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے۔‘
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں عالمی برادری پر زور دیا کہ ’وہ انڈیا پر دباؤ ڈالے کہ اس کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے، کشمیریوں کے مصائب کو کم کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔‘

شیئر: