Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا: دو مختلف آپریشنز میں چار عسکریت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ضلع خیبر میں دوسرے آپریشن میں فوجیوں نے خوارج کے مقام کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔‘ (فائل فوٹو: ایکس)
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ضلع وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنا پر ہونے والے آپریشن میں شدید فائرنگ کے بعد دو خوارج ہلاک ہوئے جن میں انصاف اللہ بھی شامل تھا۔‘
’ضلع خیبر میں دوسرے آپریشن میں فوجیوں نے خوارج کے مقام کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خوارج ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔‘
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ اور یہ تمام لوگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ یہاں موجود کسی اور ’خارجی‘ کو ختم کیا جا سکے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر: