Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین کے قتل میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی  فیصلہ برقرار رکھا۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے’ مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کو اپنے والدین کے قتل میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری عبدالمحسن بن مسعود بن حیسون الحارثی نے اپنے والد مسعود بن حیسون بن مساعد الحارثی اور والدہ شیمہ بنت حیسون بن حامد الحارثی پر تیز دھار آلے سے وار کیے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔‘
سکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا جہاں اسے سزائے موت سنائی گئی۔
 بعد ازاں اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی  فیصلہ برقرار رکھا۔
ایوان شاہی سے حکم صادر ہونے پر پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔

شیئر: