Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 4 غیرملکیوں کو سزائے موت

حشیش سمگل کرنے پر سیکیورٹی فورس نے گرفتار کیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں بدھ کو منشیات کی سمگلنگ پر 4 غیرملکیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے 4 یمنی شہری یحیی محمد یحیی لطف اللہ، علی عبداللہ احمد عزیب، احمد یحیی مسعود علی اور سالم ابراہیم نھاری نے مملکت میں حشیش سمگل کرنے کی کوشش کی، انہیں سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
 تفتیشی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں عدالت کے حوالے کردیا گیا جہاں شواہد کی موجودگی اور اقبال جرم پر سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے مملکت منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہری اور مقیم غیر ملکی اس لعنت سے بچنے کی کوشش کریں۔ منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ پر مملکت میں سخت سزائیں مقرر ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: