Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں یونیورسٹی کے طلبہ کی مدد کے لیے معاہدے پر دستخط

بیرزیت یونیورسٹی کو کنگ فیصل فاونڈیشن سکالرشپ فراہم کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ میں یونیورسٹی کے طلبہ کی مدد کےلیے وڈیو لنک کے ذریعے بیرزیت یونیورسٹی کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے پر شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت بیرزیت یونیورسٹی کو کنگ فیصل فاونڈیشن سکالرشپ فراہم کی جائے گی جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں یونیورسٹی میں تعلیم کی معطلی سے متاثر ہونے والے 625 فلسطینی طلبہ کو یونیورسٹی  کے فاصلاتی تعلیمی پروگرام میں شامل کرنا ہے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے موجودہ بحران کے نتیجے میں غزہ میں فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور وہاں ضرورت مند گروپوں کی مدد  کی خواہش کے فریم ورک کے تحت ہے۔

شیئر: