سعودی خاتون جو جدہ میں موبائل مینٹینس شاپ چلا رہی ہیں
جمعرات 31 اکتوبر 2024 0:04
ایمان الزھرانی کا کہنا ہے ان کی بیشتر کلائنٹ خواتین ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی خاتون ایمان الزھرانی اٹھ برس سے موبائل مینٹینس کے شعبے سے منسلک ہیں اور جدہ میں ایک شاپ کا آغاز کیا ہے۔
العربیہ چینل کو انٹرویو میں ایمان الزھرانی کا بتایا ’انہوں نے ایک تربیتی کورس میں شرکت کی جس کے بعد موبائل کی دنیا میرا شوق بن گئی۔‘
’ایک طویل عرصے تک گھر سے کام کیا اور اب جدہ میں موبائل فون مینٹینس کی ایک شاپ کھولی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ میری بیشتر کلائنٹ خواتین ہیں کیونکہ میرے ساتھ خواتین کی ایک ٹیم کام کرتی ہے۔ اس طرح کلائنٹس کو پرائیویسی کی ضمانت دی جاتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’انہیں الیکڑانکس کے شعبے ، ڈیوائسز اور بیٹریوں کے مسائل حل کرنے کا بھی تجربہ ہے۔‘