بحیرہ احمر کے جزائر میں بڑی تعداد میں کھچووں کے مسکن
بحیرہ احمر کے جزائر میں بڑی تعداد میں کھچووں کے مسکن
ہفتہ 2 نومبر 2024 19:45
یہ مسکن فور سسٹرز’الاخوات الاربع‘ نامی جزائر میں دریافت ہوئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بحرالاحمر کے علاقے میں بڑی تعداد میں سمندری کچھوؤں کے مسکن دریافت ہوئے ہیں ۔
یہ مسکن فور سسٹرز’الاخوات الاربع‘ نامی جزائر میں دریافت ہوئے جو مملکت کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی ادارے ’شمس‘ کے سی ای او ڈاکٹر خالد اصفھانی کا کہنا ہے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سطح پر تحقیقی کام جاری ہے۔ جنگلی و آبی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے جامع انداز میں کام کیا جارہا ہے۔
’فورسسٹرز آئی لینڈ‘ میں جزیرہ مرمر ، جزیرہ دھرب، جزیرہ ملاتو اورجزیرہ جدیر شامل ہیں جہاں سمندری کھچوؤں کی افزائش کےلیے مثالی قدرتی ماحول میسر ہے۔ اب تک وہاں 2500 سے زائد کھچووں کے مسکن دریافت ہوئے ہیں۔
سمندری کچھووں کے تحفظ کے لیے جامع پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ان کی نسل کو معدوم ہونے سے بچایا جاسکے۔ یہ جزیرے بحیرہ احمر میں خطرے سے دوچار کھچووں کی اقسام کےلیے اہم مسکن ہیں۔
سمندری کھچوے بحیرہ احمر کے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم جزو ہیں اور علاقے کے حیاتیاتی اور ماحولیاتی توازن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔