Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت جدہ میں عرب ماحولیاتی اجلاس کی میزبانی کرے گا

اجلاس کے ایجنڈے میں ماحولیاتی چیلنجز اور دیگر امور شامل ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب رواں ماہ جدہ میں ماحولیات کے حوالے سے عرب وزرا کونسل کے 35ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس کا اہتمام سعودی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے عرب لیگ کے تعاون سے کیا ہے، جو 13 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں ماحولیاتی چیلنجز اور فطرت پر مبنی حل، گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدوں پر تبادلہ خیال شامل ہے۔
اجلاس میں بنجر زمین، حیاتی نظام میں تنوع اور کلائمٹ کے ایشوز پر عرب تعاون، جی 20 گوبل لینڈ انیشیٹو کے ساتھ تعاون، مشرق وسطی گرین انیشیٹو، ریاض میں کوپ 16 فورم میں عربوں کی شرکت اور شریک ملکوں کے پیش کردہ مختلف ماحولیاتی امور پر بات کی جائے گی۔
 اجلاس کی میزبانی قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ ماحولیاتی اقدام کو فروغ دینے میں مملکت کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔

شیئر: