Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوشت  کی درآمد ’حلال‘ سرٹیفکیٹ سے مشروط ہے: ایس ایف ڈی اے

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوشت اورپولٹری مصنوعات درآمد کرنے والوں کے لیے ’حلال‘ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ بیرون مملکت سے لائی جانے والی اشیائے خورونوش کی خصوصی نگرانی کی جاتی ہے۔
ایسے ممالک جہاں سے گوشت اور پولٹری مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں ان کی نگرانی کا عمل سختی سے جاری ہے۔ برازیل اور اسٹریلیا وغیرہ سے گوشت اور پولٹری مصنوعات لانے کے لیے لازمی ہے کہ وہاں  کے مذبح خانوں میں اسلامی طریقے پر عمل کیا جاتا ہو۔
مذکورہ ممالک سے گوشت اور پولٹری مصنوعات درآمد کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کی جانب سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ  کے بغیر گوشت درآمد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے ایک شخص نے سوال کیا تھا کہ بیرون ملک سے گوشت درآمد کرنے کے لیے حلال سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔

شیئر: