جدہ میں سپلائی کے لیے تیار 12 ٹن خراب گوشت ضبط
’کارروائی الفضیلہ محلے میں واقع ایک غیر معیاری اور غیر قانونی گودام میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار 12 ٹن خراب گوشت ضبط کرکے تلف کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی الفضیلہ محلے میں واقع ایک غیر معیاری اور غیر قانونی گودام میں ہوئی ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’خفیہ اطلاع ملنے پر معلوم ہوا کہ لیبر رہائش میں مقیم غیر ملکی خراب گوشت مارکیٹ میں سپلائی کر رہے ہیں‘۔
’قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کے تعاون سے چھاپہ مارا گیا تو معلوم ہوا کہ وہاں 28 ڈیپ فریزر ہیں جہاں زائد المیعاد اور ناقابل استعمال گوشت ذخیرہ کیا ہوا ہے‘۔
’ضبط کئے جانے والا گوشت نامعلوم ذرائع سے حاصل کیا گیا جبکہ جگہ جگہ بدبو پھیلنے کی وجہ سے کیڑے مکوڑے اور حشرات ہیں‘۔
’ضبط ہونے والے گوشت موقع پر ہی تلف کردیا گیا جبکہ وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا گیا‘۔