Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے 100 مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

سامان جدہ چھوڑ آنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 832 سے کراچی پہنچنے والے 100 سے زائد مسافروں کا سامان قومی ایئرلائن جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔
سامان جدہ چھوڑ آنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب مسافر جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا سامان ساتھ نہیں آیا۔
مسافروں کے مطابق جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی رہ گیا ہے اور اس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین تھے جوعمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کراچی پہنچے تھے۔

شیئر: