سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں مملکت اور روس کے مابین تعلقات اور ان میں اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں کو بڑھانے پر بھی بات کی گئی ۔ ٹیلی فونک گفتگو میں مختلف حوالوں سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ یوکرین ، روس بحران کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔