سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمہوریہ تیونس کے صدر قیس سعید نے پیر کی شام ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مشترکہ امور میں تعاون کے فروغ کے لیے بھی بات کی گئی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تیونسی صدر قیس کو دوبارہ صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارک باد پیش کی ۔