Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

علاقائی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو،ایس پی اے)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق برطانوی وزیردفاع کی آمد کے موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان نے انکا استقبال کیا۔
سعودی عرب اور  برطانیہ کے مابین اسٹراٹیجک شراکت داری ، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے خطے کو درپیش چیلنجز کے لیے مشترکہ کوششوں اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کےلیے دونوں ممالک کے ویژن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں برطانوی سفیر اور وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے(فوٹو، ایس پی اے)

برطانوی وزیر کی وزارت دفاع آمد کے موقع پر برطانیہ میں موجود سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان ، نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد بن عیاف، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز ، لندن میں سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ریاض بن محمد بھی موجود تھے۔
برطانوی وزارت دفاع کے وفد میں سعودی عرب میں برٹش سفیر نیل کرومپٹن ، برٹش منسٹری آف ڈیفنس میں صنعت و تجارت و اقتصادی سلامتی کی ڈائریکٹر جنرل ایورل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی شامل تھے۔

شیئر: