Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے عراقی ہم منصب کی ملاقات

’سعودی اور عراقی وزرائے نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے عراقی ہم منصب ثابت محمد العباسی نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک  کے برادرانہ تعلقات کےفروغ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے دفاع نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال اور  امن وا ستحکام کو برقرار رکھنے پر غور کیا ہے۔
سعودی اور عراقی وزرائے نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: