لندن ..... ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں معلوم ہوا ہے کہ بروکلی کھانے سے اسکول جانے والے بچے کلاس میں دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیںکیونکہ اس میں لوٹین ہوتا ہے جس سے بچوں کی کارکردگی بڑھتی ہے۔ یہی چیز پتوں والی سبزیوں ، انڈے کی زردی، کیوی اور بروکلی میں پایا جاتا ہے۔ بروکلی کھانے والے بچے امتحان میں بھی اچھے نمبرلاتے ہیں۔ انکی آئی کیو بھی بڑھتی ہے جبکہ یہ کلاس میں سب سے زیادہ بہتر نظر آتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ دماغی قوت کیلئے بچوںکو اس قسم کی خوراک دینا ضروری ہے۔