Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات

اس موقع پر ایران میں سعودی سفیر عبداللہ العنزی موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر ماجد تخت روانجی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  دفتر خارجہ آمد پر سعودی نائب وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر  اور ہمراہ وفد کا شاندار استقبال کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر ہونے والی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایران میں سعودی سفیر عبداللہ العنزی، سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی اور ایشین پبلک ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ناصر آل غنوم موجود تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: