سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
اتوار 17 نومبر 2024 18:14
اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رٹنی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف ایکسٹرنل ریلیشنز اور امریکی محکمہ خارجہ میں ہیومن ریسورسز کی ڈائریکٹر مارشا ایس بریکیٹ بھی موجود تھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں