Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 3 روزہ میری ٹائم سیکیورٹی فورم کا آغاز

فورم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سمندری جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مشرقی ریجن میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی سعودی رائل نیوی کی جانب سے 3 روزہ تیسرا میری ٹائم فورم کا آغاز کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق فورم کا عنوان ’ مصنوعی ذہانت کے دور میں میری ٹائم سیکیورٹی ، رجحانات اور خطرات ‘ رکھا گیا ہے۔
فورم کے افتتاح کے موقع پرچیف آف دی اسٹاف فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیض الرویلی و مسلح افواج کے دیگر اعلی عہدیداروں کے علاوہ مختلف ممالک کی بحریہ کے کمانڈرز اوراعلی حکومتی اہلکار بھی موجود تھے۔
نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالرحمن الغریبی نے فورم کے حوالے سے بتایا کہ سمندری سلامتی میں اضافہ کرنے کے علاوہ مختلف ممالک کی نیوی کے مابین تجربات کا تبادلہ کرنا ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربے سے مستفیض ہوا جاسکے۔
چیف آف اسٹاف جنرل الرویلی نے فورم میں منعقد کی جانے والی نمائش کا بھی افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جو بحری صنعت کے حوالے سے معروف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے تھے۔

فورم میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں بھی شرکت کررہی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے فورم تین دن تک جاری رہے گا جس میں 42 اسپیکرز خطاب کریں گے جبکہ سمندری تحفظ کے فروغ اور دیگر موضوعات پر  21 ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔
فورم اور نمائش میں مقامی اور غیرملکی 23 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو میری ٹائم سیکیورٹی سروسز کے لیے فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی کو متعارف کرائیں گی۔

شیئر: