پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اب ملک کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کر رہا ہے۔ سپارکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد معین نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب ان علاقوں میں بھی تیز ترین انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے، جہاں عام طور پر انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ سے منسلک انٹرنیٹ کسی بھی موسم میں اپنی بہترین سروس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیکھیے زین علی کی ویڈیو رپورٹ