Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ منگل کو نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی

نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ منگل 26 نومبر کو اجلاس کے دوران بجٹ 2025 کی منظوری دے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے سعودی وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر کو مالی سال 2025 کے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ جاری کیا تھا جس کے مطابق اخراجات 1285 ارب جبکہ آمدنی 1184 ارب ریال متوقع ہے۔
 پری بجٹ رپورٹ میں بتایا گیاکہ جی ڈی پی خسارہ 2.3 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پائیدار ترقی اور اقتصادی بہتری کے حوالے سے سٹراٹیجک پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
پری بجٹ میں توقع ظاہر کی گئی سال 2025 میں آمدنی کا تخمینہ 1184 ارب ریال ہے جو 2027 تک بڑھ کر  1289 ارب ریال تک پہنچ جائے گی جبکہ اخراجات بھی 1285 ارب سے بڑھ کر 1429 ارب ریال تک ہوں گے۔
رپورٹ میں سال 2024 جی ڈی پی میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیل کے ماسوا ذرائع آمدنی میں بھی 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: