Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجٹ 2025: متوقع آمدنی اور اخراجات کیا ہوں گے؟

سٹراٹیجک پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2025 کے بجٹ کا ابتدائی تخمینہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اخراجات 1285 ارب جبکہ آمدنی 1184 ارب ریال متوقع ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پری بجٹ رپورٹ میں جی ڈی پی خسارہ 2.3 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پائیدار ترقی اور اقتصادی بہتری کے حوالے سے سٹراٹیجک پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
پری بجٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے سال 2025 میں آمدنی کا تخمینہ 1184 ارب ریال ہے جو 2027 تک بڑھ کر  1289 ارب ریال تک پہنچ جائے گی جبکہ اخراجات بھی 1285 ارب سے بڑھ کر 1429 ارب ریال تک ہوں گے۔
رپورٹ میں سال 2024 جی ڈی پی میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیل کے ماسوا ذرائع آمدنی میں بھی 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی فائدے کی شرح میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ کی طلب میں بھی اضافہ متوقع ہے جس کی وجہ سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
دریں اثنا وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے شہریوں اور مقیمین کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا جس کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر: